پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چھ دن کی ڈیڈ لائن سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں دوبارہ مارچ کرنے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک، شاہ فرمان ، اسد عمر ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شرکت کی ۔