عمران خان 15دن تک وزیراعظم رہیں گے، شیخ رشید

Must read

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عمران خان 15 دن تک وزیراعظم رہیں گے۔

عمران خان 15دن تک وزیراعظم رہیں گے، شیخ رشید
عمران خان 15دن تک وزیراعظم رہیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت مرگئی ہے، عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے اب الیکشن سے کیوں بھاگ رہے؟۔ اپوزیشن کی ایک ہی ڈیمانڈ تھی فوری الیکشن کرائیں جائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سوچ بچار کے بعد نئے انتخابات کا فیصلہ کیا، اپوزیشن نے عمران خان کو مقبول کردیا ہے، کروڑوں روپے لینے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی کے بعد بھارت میں بھی صف ماتم بچھ گئی ہے۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلئے یکسو ہونا چاہیے مگر سیاسی بونے ٹیکنیکل انصاف کیلئے دربدر ہورہے ہیں یہ ان کی سیاسی بصیرت اور سیاسی قدکی پستی ظاہر کرتاہے۔

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article