عمران نیازی کی سیاست نفرت کوفروغ دےرہی ہےچند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کیاحسن اقبال 

Must read



عمران نیازی کی سیاست نفرت کوفروغ دےرہی ہے،چند افراد نے خواتین اور بچوں کو …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست نفرت کوفروغ دےرہی ہے،چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی ، میرے ساتھ بھی کوئی جذباتی کارکن ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہو جاتی ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند سال قبل پروپیگنڈے سے متاثر ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی ،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تدبیریں سوچتا ہوں،جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں،ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے، معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے، خواتین موجود ہونے کے باعث قانونی کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے، اگر ہم نے ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکتا ،  عمران خان سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے ، عمران خان نے لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ، عمران نیازی کو کرکٹ میں لانے والا اس کا کزن ماجد خان تھا ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article