عمران نیازی کے ٹاﺅٹ سے گورنر ہاﺅس خالی کرانے کا وقت آگیا طلال چوہدری

Must read


عمران نیازی کے ٹاﺅٹ سے گورنر ہاﺅس خالی کرانے کا وقت آگیا ، طلال چوہدری

  

لاہور ( جاوید اقبال سے ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرآئینی مطالبے کرنے والے گورنر کو ایک حوالدار اور چار سپاہی گورنر ہاﺅس سے اٹھا کر باہر پھینکنے والے ہیں ۔غیرآئینی طور پر گورنر ہاﺅس پر مسلط عمران نیازی کے ٹاﺅٹ سے گورنر ہاﺅس خالی کرانے کا وقت آگیا ہے ،تم انشاءاللہ 4 دن بعد 1122 کامطالبہ کرو گے,عمرانی گند اپنی غیرآئینی حرکتوں کے ذریعے گورنر ہاﺅس سے سیدھا جیل جائے گا .عدالتی فیصلے کے سامنے سرجھکانے کے بجائے آئین اور قانون شکن ٹولہ اوٹ پٹانگ حرکتوں میں مصروف ہے ,غیرآئینی گورنر سوال اٹھانے کے بجائے اپنا سامان اٹھائے اور گورنر ہاﺅس خالی کرے .پاکستان آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے” گوگیانہ فلسفے“ کے تحت نہیں ,ایک طرف قوم کو آزاد کرنے نکلے ہیں اور دوسری طرف کبھی اقوام متحدہ، کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اپیلیں کررہے ہیں.

مزید :

اہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article