عید الاضحیٰ پرمری تک سیاحوں کیلئے 15 بسیں چلانے کا فیصلہ

Must read


  عید الاضحیٰ پرمری تک سیاحوں کیلئے 15 بسیں چلانے کا فیصلہ

  

 مری  (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے مری میں آنے والے سیاحوں کے لیے انقلابی اقدام کیا ہے۔عید پر بہارہ کہو سے مری کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے بہارہ کہو سے مری کے لیے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ بس سروس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 دن کے لیے چلے گی۔ بس سروس بہارہ کہو گرین لائن بس سٹینڈ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مسافروں  سے 100 روپے فی کس کے حساب سے کرایہ چارج کیا جائے۔ فیملیز کو ترجیح بنیادوں پر سفری سہولیات فراہم کی جائے گی۔ بس سروس سے مری میں ٹریفک میں کمی آئے گی۔ بس سروس میں سفر کرنے والی فیملیز کو مری میں فری شیٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article