راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں عید کے بعد ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا، استعفے لیے بھی جا سکتے ہیں او ردیئے بھی جا سکتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پیٹرول،بجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبر کھودے گی، عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا،سامراجی سازش کےتحت عوام کوسستی گیس،پیٹرول،گندم سےمحروم کردیاگیا،ملک کےمسائل کاواحدحل انتخابات ہیں۔