غلامی کاطوق گلےمیں ڈال کرترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 

Must read


غلامی کاطوق گلےمیں ڈال کرترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتے ،چیئرمین پی ٹی آئی …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم غلامی کاطوق گلےمیں ڈال کرترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتے، مادر وطن کوسامراج کی مداخلتوں،سازشوں سےپاک کریں گے۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ  ملک کوحقیقی آزادی دلوانےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مقصد کے حصول  کیلئے بھرپور سیاسی تحریک کا آغاز کیا جاچکا ہے،اسلام آبادکی جانب فیصلہ کن”غلامی نامنظورمارچ”کی تاریخ کااعلان کروں گا، ماہ رواں کےآخرمیں”غلامی نامنظور”کےعنوان تلےمارچ ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  1947 میں 27ویں شب ہی تھی جب غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کوآزادی ملی، قیادت کیلئےایسےگروہ کو اپنا ہمنوا بنایا جوملت کیلئےہمہ وقت تیاررہتا، آپ کےمنتخب وزیراعظم کےطورپرمجھےعملاًاس عمل کودیکھنےکاموقع ملا، 7 مارچ کوپاکستانی سفیرکی جانب سےدفترخارجہ کوخفیہ مراسلہ موصول ہوا،  بطوروزیراعظم خفیہ مراسلےکےمندرجات میرےسامنےرکھےگئے، میں حیرت زدہ رہ گیاکہ امریکاکانمائندہ بڑی ڈھٹائی سےہمیں دھمکی دےرہاہے، سفارتی آداب بالائےطاق رکھتےہوئےپاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی گئی، امریکی نمائندہ تحریک عدم اعتمادکےذریعےوزیراعظم کوہٹانےکاحکم دیتاہے، نہ ہٹائےجانےکی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

نجی تی وی کے مطابق  عمران خان نےکہا کہ  ادھرخفیہ مراسلہ ملا،ادھرایک دوسرے کےسیاسی دشمن مل کر تحریک لےآئے، قومی سلامتی کمیٹی کی تصدیق اورڈپٹی سپیکرکی رولنگ کےباوجودتختہ الٹ دیاگیا، مجرمان پرمشتمل عدالتوں سےضمانتوں پررہاگروہ کواقتداردےدیاگیا، 40ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث”کرائم منسٹر”کواقتدارسونپ دیاگیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ  اس ذلت آمیزسازش کامقصدپاکستان کوخودمختاری کی راہ سےروکناتھا،  اس کامقصدآزادخارجہ پالیسی اپنانےوالی حکومت کوسزادیناتھا۔

مزید :

اہم خبریںقومیسیاست





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article