فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر الیکشن کمیشن مسلسل 3 روز تک سماعت کرے گا بڑی خبر آگئی

Must read


فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر، الیکشن کمیشن مسلسل 3 روز تک سماعت کرے گا، …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن 27سے 29اپریل  تک مسلسل سماعت کر ے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی  بینچ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کر ے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر دلائل دیں گے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 30 روز میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ، جس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل بھی دائر کی گئی تھی ، تاہم اب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید :

قومیاہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article