فرح خان کیخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد نیب نےطلبی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

Must read


فرح خان کیخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد ، نیب نےطلبی نوٹس بھیجنے کا …

  

  اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے اعلیٰ حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنیکی اجازت کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں میاں بیوی کیخلاف ریکارڈ کی وصولی کیلئے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، یہ مراسلے مختلف حکومتی اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں سے موصولہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ فرح خان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فرح خان کیخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد سامنے آرہے ہیں، اسی بناء پر ان کی فوری طور پر طلبی کے لیے مقامی پتے پر طلبی کانوٹس ارسال کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article