فرح خان کے خلاف نیب کیس پر عمران خان بھی بول پڑے

Must read


فرح خان کے خلاف نیب کیس پر عمران خان بھی بول پڑے

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کے خلاف نیب کے کیس پر بول پڑے ، عمران خان نےکہا کہ ان لوگوں کومیرے خلاف کچھ نہیں ملتا ، میری اہلیہ کے نام پر کوئی اکاؤنٹ یا جائیداد نہیں ہے لہٰذا انہوں نے اس کی دوست کے خلاف مقدمہ درج کر کے انتقامی کارروائی کی ۔

 اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران صحافی نے فرح خان پر نیب کیس سے متعلق سوال پوچھا جس پر  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ  کسی کوشک نہیں ہونا چاہئے کہ ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے ، سپریم کورٹ نے انہیں سسلین مافیا کہ اھا ، یہ لوگوں کو خریدتے ہیں ، پیسہ چلاتے ہیں ، جو خریدا نہیں جا سکتا اس کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہیں ،  میں نیب سے پوچھتا ہوں کہ فرح خان پر آمدن سے زائد اثاثے  کا کیس  کیسے بنایا ؟، یہ قانون صرف عوامی نمائندے پر  لاگو ہوتا ہے ، فرح تو ایم این اے  ، ایم پی اے یا سینیٹر نہیں تھی ، وہ تو رئیل سٹیٹ کا کام کرتی ہے اور کوئی  20 سال سے کرتی ہے ۔  یہ لوگ کہتے ہیں کہ فرح کا خاوند  کسی یونین کونسل کا 1997 سے 1999 تک عہدیدار رہا تھا ، لیکن اس دوران تو فرح کی اس شخص سے شادی نہیں ہوئی تھی پھر فرح کو کیسے پھنسا دیا ،  یہ سیدھی سیدھی انتقامی کارروائی ہے اور وجہ یہ ہے کہ  بشریٰ بی بی بہت کم لوگوں سے ملتی ہیں ، جن سے   زیادہ ملتی تھیں ان میں یہ خاتون فرح کان شامل تھیں اس لئے انہیں پھنسا دیا گیا ، جیسے  انہوں نے ماضی میں جمائمہ پر ٹائلوں کی سمگلنگ کا کیس ڈالا  اس کاقصور بھی یہی تھا کہ وہ میری بیوی تھی ۔

عمران خان نے کہا کہ  انہوں نے جمائمہ پر الزام عائد کیا کہ وہ انٹیک سمگل کر رہی ہے ، 48 گھنٹے میں انٹیک کی فرانزک رپورٹ مل جاتی ہے جمائمہ نے ٹائلوں کا سرٹیفکیٹ لیا تھا کہ وہ انٹیک نہیں ، انہوں نے میری بیوی ہونے کی وجہ سے اس پر بھی جھوٹا الزام لگایا ، اسی طرح فرح خان پر الزام ہے کہ  30 سال میں اس کی دولت کئی گنا بڑھی ، آپ ہر اس شخص سے پوچھیں جو رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا ہے کہ پچھلے  30 سالوں میں جتناپیسہ اس کام میں آیا اتنا کبھی نہیں آیا۔

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کی گرفتاری پر عمران خان نے کہا کہ  ہم تو شب دعا منا رہے تھے ، شب دعا ختم ہوئی و ہمیں علم ہوا کہ مدینہ منورہ میں ایک واقعہ ہوا ہے ،  دوسری جانب یہ مہم چلا دیتے ہیں کہ  یہ ہم نے کیا ہے ، میں انہیں بتا دوں کہ یہ جب بھی اپنے سکیورٹی گارڈز کے بغیر عوام اور بازار میں جائیں گے تو ان کے ساتھ ایسا ہی ہوگا ، یہ بیرون ملک بھی جائیں گے تو وہی ہوگا جو لندن میں ہو رہا ہے ،  امریک میں عوام ان کے خلاف نکلے ہوئے ہیں ،  بیرون ملک پاکستانی ذلت محسوس کرتے ہیں کہ ایسے چوروں کو مسلط کر دیا گیا ہے ۔

 عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید کے بھتیجے اور پی ٹی آئی کے  ایم این اے کی گرفتاری سے زیادہ شرمناک چیز اور کیا ہو گی ، ان سے یہی توقع ہے ، یہ ایسے ہی لوگ ہیں ، ہم پر الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے ۔  

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article