فوج ملک کی محافظ ہے اس کوپتہ ہےملک کوکیسےسنبھالناہے چودھری شجاعت حسین 

Must read



فوج ملک کی محافظ ہے، اس کوپتہ ہےملک کوکیسےسنبھالناہے، چودھری شجاعت حسین 

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور  چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج قربانی کادن ہے،جانوروں کیساتھ اپنی اناکی قربانی بھی دیں۔

سینئر صحافیوں سے ملاقات میں چودھری شجاعت حسین نے  کہا کہ  آج کل بہت سےبیانات آ رہےہیں جن میں  تکبرکی بوہے، تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں،  فوج ملک کی محافظ ہے، اس کوپتہ ہےملک کوکیسےسنبھالناہے، سیاسی معاملات میں ہرکسی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، تمام پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر مہنگائی کیخلاف تجاویز دینی چاہئیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آئندہ کچھ برسوں میں سیاست کانقشہ بدل جائےگا،  نئےچہرےسیاست کےمیدان میں آئیں گے، ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سےعوام پرمہنگائی مسلط کردی گئی،  شریف برادران نےہمیں کئی بار دھوکہ دیا ان پراعتبارنہیں کیاجاسکتا۔

چودھری  پرویز الٰہی نے کہا کہ  قوم نااہل حکمرانوں سےتنگ آچکی ہے،  آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کےساتھ اتحادکرکےلڑیں گے، عمران خان ملکی مسائل حل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article