اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف نے تقریب میں گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کی ، فوری انتخابات پاکستان کی عوام کا مطالبہ ہے اس سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی تین تین باریاں لے چکے ہیں ، نہوں نے پہلے بھی ملک کی معیشت تباہ کی ہے ، ملک میں کرپشن ، لوٹ مار ، منی لانڈرنگ کی گئی اور بیرون ممالک میں جائیدادیں بنائی گئیں ، عمران خان کی حکومت بیرونی سازش کے تحت تبدیل کی گئی ، اچھی خاصی معیشت تھی ، مفتاح اسماعیل کے تعینات کئے گے گورنر سٹیٹ بینک نے بھی اعتراف کیا کہ کوویڈ کے دوران جب دنیا کی معیشت سکڑ کر منفی گروتھ میں چلی گئی وہاں پاکستان کی معیشت مسلسل دو سال چھ فیصد پر رہی ، مگر 50 روز سے جیسے ہی امپورٹڈ حکومت آئی عوام پر مہنگائی بم گر ا دیا گیا۔
فوری انتخابات پاکستان کی عوام کا مطالبہ ہے اس سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ فریش عوامی مینڈیٹ جو حکومت لے کر آئے اس کو فیصلہ سازی کا اختیار ہوگا۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/XrQXUjnzaP
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 5, 2022
فرخ حبیب نے کہا کہ پٹرول ، گیس میزائل ، بجلی کی گرج چمک نے ، ڈالر کی ڈبل سینچری کے باعث ان سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی ، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ناکام ہو چکی ہیں اور خود کو گرینڈ ڈائیلاگ کے پیچھے چھپانا چاہتے ہیں ۔ان کو پیغام ہے کہ فوری انتخابات کرائیں، عوام جس کو مینڈیٹ دے کر وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ منتخب کرے گی وہ گرینڈ ڈائیلاگ کرے تا کہ ملک کو آگے لے کر چلیں مگر ضروری ہے کہ جو سروے میں بھی آیا ہے کہ دو تہائی عوام فوری انتخابات مانگ رہی ہے ، وہ کرائیں پھر ڈائیلاگ پر بات ہو گی ۔