فیصل واوڈا نے ممبر الیکشن کمیشن  سندھ نثار درانی کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

Must read


فیصل واوڈا نے ممبر الیکشن کمیشن  سندھ نثار درانی کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ممبر الیکشن کمیشن  سندھ نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق نثار درانی کے خلاف ریفرنس  سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا،  جس میں فیصل واوڈا نے نثار درانی کو بطور ممبر برطرف کرنے کی استدعا کی ۔ریفرنس میں کہا گیا کہ  نثار درانی نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے ، نثار درانی نے آرٹیکل 214 اور 216 کی خلاف ورزی کی اور حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ۔

دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا کہ ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے دو عہدے رکھے ہوئے ہیں ، نثار درانی سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی ہیں ، پبلک آفس ہولڈر بیک وقت دو عہدوں کی تنخواہ نہیں لے سکتا ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article