فیض آباد کا کنٹرول رینجر ز کو دینے کا فیصلہ نجی ٹی وی کا دعویٰ

Must read



فیض آباد کا کنٹرول رینجر ز کو دینے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث فیض آباد کا کنٹرول رینجرز کو دینے کا فیصلہ کیا گیاہے  جس کیلئے رینجرز کے دستے فیض آباد پہنچ گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی “بول نیوز” کے مطابق  حکومت نے فیض آباد کا کنٹرول رینجرز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،  اسلام آباد جانے والے راستوں پر  رینجرز کو تعینات کیا جائے گا،  حساس عمارتوں پر بھی رینجرز کے دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں  22 ہزار اہلکار تعینات کئے  گئے  ہیں ،وزارت داخلہ میں  لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے  کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، شہر کے تمام بس اڈے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں ۔

 حکومت کی جانب سے  اسلام آباد آنے والی شاہرات سیل کر دی گئی ہیں ۔

 نجی ٹی وی” بول نیوز “کے مطابق فیصل ایدھی نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں ایمبولینسوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article