قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے اٹارنی جنرل 

Must read


قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے ، اٹارنی جنرل 

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )  اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویژن ہٹا سکتی ہے ، قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ  وزیراعظم نے متعدد بار صدر کو گورنر کوہٹانےکالکھا تھا ۔  ای سی ایل کے رولز میں  تبدیلی  کے بعد ہزاروں  افراد کو ریلیف  ملا،   نواز شریف سمیت دیگر کی اپیلوں پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ  آئینی عہدے عزت و احترام کے ہوتے ہیں ،  ان عہدوںپر زبردستی بیٹھنا غیر اخلاقی ہے ، دل کو بھی یہی کہنا چاہئے کہ جب اعتبار کھو بیٹے ہیں تو عہدے چھوڑ دیں ، آئین و قانون  اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ  عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا  ہے ،  کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب  سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے ، ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی ، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article