قومی احتساب بیورو اور الیکشن ترمیمی بل 2022 ایوان صدر کو موصول  ہو گئے 

Must read



قومی احتساب بیورو اور الیکشن ترمیمی بل 2022 ایوان صدر کو موصول  ہو گئے 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو اور الیکشن ترمیمی بل 2022 ایوان صدر کو موصول ہو گئے ، نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے دونوں بلوں پر اعتراض  عائد کرنے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب ترمیمی بل کے تحت احتساب بیورو کے اختیارات کم کیے گئے ہیں جبکہ الیکشن ترمیمی بل کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم کیا گیا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نہ کرنے سے متعلق بھی ترمیم بل میں شامل ہے ۔

صدر عارف علوی کی طرف سے دونوں بلز پر اعتراض کا امکان ہے ، صدر کی جانب سے بلز کی منظوری یا اعتراض   سے قبل آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت شروع  کر دی گئی ہے ۔ 

دوسری جانب  اپوزیشن بھی حکمت عملی طے کر چکی ہے ،  صدر مملکت نے بلز واپس بھجوا دیئے تو حکومت مشترکہ اجلاس سے منظور کروائے گی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 جون کو بلایا جا چکا ہے، مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد بلز دوبارہ صدر کو بھیجے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر صدر نے10 دن تک منظوری نہ دی تو بلز از خود قانون بن جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article