قومی و صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ جاری کتنے حلقے کم ہوئے؟ سب سے بڑا اور چھوٹا حلقہ کون سا ہوگا؟

Must read



قومی و صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ جاری، کتنے حلقے کم …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نئی حلقہ بندیوں میں   الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے  چھ حلقےکم کیے ہیں،   قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 272 کےبجائے 266 ہوں گی،   قبائلی اضلاع کی نشستیں 12 سے کم کرکے 6 کردی گئی ہیں۔  اسلام آبادمیں قومی اسمبلی کےحلقے  تین ہی  رہیں گے اور یہاں قومی اسمبلی کاحلقہ 46 سےشروع ہوگا،  پنجاب میں قومی اسمبلی کے 141 حلقے،   سندھ کے قومی اسمبلی کے 61 حلقے  اور   بلوچستان میں  16 حلقے برقراررہیں گے۔  خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے کل حلقے 45 ہوں گے۔

  الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں آبادی کی بنیاد پر کی ہیں۔   قومی اسمبلی کاسب سےبڑا حلقہ این اے 81 حافظ آبادکا ہوگا ۔ یہ حلقہ  11 لاکھ 56 ہزارکی آبادی پرمشتمل ہوگا۔   قومی اسمبلی کا سب سے چھوٹا حلقہ این اے 42 ٹانک کا ہوگا جس کی آبادی  4 لاکھ 27 ہزارکی آبادی پرمشتمل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے کی گئی  ابتدائی حلقہ بندیوں پرمتعلقہ حلقےکاووٹر 30 جون تک اعتراض دائرکرسکتاہے،   الیکشن کمیشن یکم سے 30 جولائی تک اعتراضات پرفیصلے کرےگا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article