قوم تیاری کرے دیر جلسے میں اپنا اگلا لائحہ عمل دوں گاعمران خان

Must read



قوم تیاری کرے، دیر جلسے میں اپنا اگلا لائحہ عمل دوں گا،عمران خان

شانگلہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ  بھارت نےچندروزقبل 25 روپےفی لٹرقیمت کم کی جبکہ  پاکستان میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے،قوم تیاری کریں، دیر جلسے میں اپنا اگلا لائحہ عمل دوں گا۔

شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  ہماری حکومت بھی روس سے 30 فیصدکم قیمت پرتیل خریدناچاہتی تھی، سازش سےہماری حکومت ختم کردی گئی، آج غلام حکومت امریکی ڈرسےروس سےسستاتیل نہیں خریدرہی، پاکستان امریکی اجازت کےبغیرروس سےتیل نہیں خریدسکتا،  بھارت روس سےتیل خریدسکتاہےکیونکہ اس کی خارجہ پالیسی آزادہے، پاکستانی وفداسرائیل گیاجس میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل تھا، امریکاکی غلام حکومت بھارتی ایجنڈالاگوکررہی ہے،  ہم کسی سپرپاورکونہیں مانتے،صرف اللہ کےسامنےجھکتےہیں،  ہم خوف کےبت توڑکرصرف اپنےنظریےپرچلتےہیں ، پاکستان 75سال پہلے ایک نعرے کے اوپر بنا تھا، ہمارے دین کا راز کلمے میں ہے ، ہمارے دین میں شرک کی گنجائش نہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  شفاف انتخابات کےاعلان تک ہماری آزادی کی تحریک چلےگی،  امریکانےسفیرکوکہاعمران خان کونہیں ہٹاؤگےتوپاکستان کومعاف نہیں کریں گے، امریکی سفیرنےکہاعمران حکومت ختم کردوتوپاکستان کومعاف کردیں گے،آزادی قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے کا نام ہے،میں پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے نکلاہوں ، جب سے حکومت آئی ہے ہر شے مہنگی ہوئی ہے،شہباز شریف کبھی کشمیر پر بات نہیں کریں گے ،  خیبرپختونخوا میں آزادی کی تحریک کی تیاری کررہاہوں ،ہم نے بھرپور تحریک چلانی ہے ،ہم امپورٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی ہماری قوم مانتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  ہمارے لوگ ڈرون حملوں میں مررہے تھے ، کسی نے مذمت نہیں کی، ہم ڈرون حملو ں کے خلاف احتجاج کررہے تھے ، غلاموں نے مذمت تک نہیں کی، امریکہ کی خوشنودی سے آنے والوں کو کبھی نہیں مانیں گے،پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں ہم نے سب سے زیادہ روزگار فراہم کیا، پچھلے دو سال میں ہمارے ملک کی دولت میں اضافہ ہو رہا تھا،  جو لوگ ابھی مسلط ہوئے ہیں ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر جا رہے ہیں، جس سازش کے تحت آپ لوگ آئے، تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی، لوگ جانتے ہیں پاور نیوٹرلز کے پاس ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے  کہا کہ   یہ لوگ پولیس کا غلط استعمال کررہے ہیں، پرامن احتجاجی مظاہرین پر انہوں نے ظلم کیا،پرامن مظاہرین پر تشدد کوئی جمہوریت اجازت نہیں دیتا، یہ الیکشن کمیشن سے مل کر دھاندلی کی تیاری کررہے ہیں، جمہوریت میں اس طرح میڈیا پر پابندی نہیں لگتی،یہ لوگ محب وطن پاکستانیوں پر مقدمہ درج کررہے ہیں، شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ نے لانگ مارچ کے دوران ظلم کیا،اسلام آباد میں بچے،عورتوں اور نوجوانوں پر شیلنگ کی گئی،ظالم انسان ہمیشہ بزدل ہوتا ہے، قوم ظالم حکمران اور امپورٹڈ حکومت کبھی قبول نہیں کرے گی، 

ایمان والے اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article