لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی حکومت نے اعلان کر دیا

Must read



لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وفاقی حکومت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہر صورت میں روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں کہا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا کسی کو اسلام آباد کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  پریس کانفرنس میں  اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گالیوں سے گولیوں  پر آگئی ہے ،  عمرانی فتنے کی گمراہی کا شکار  لوگ اس سے باہر نکلیں ،  یہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے 2014 میں بھی  کہا کہ پر امن لانگ مارچ کریں گے  مگر پھر سول نا فرمانی کیلئے للکارا ، یہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوئے تھے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں   کہ وہ اسلام آباد  کو ڈکٹیٹ کرے ،پی ٹی آئی اپنے مارچ کو خونی مارچ کا نام نہ دیتی تو  اجازت دے دیتے ۔

وفاقی وزیر اسعد الرحمان نے کہا کہ   حکومت حکمت عملی اور تدبر کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے ، پی ٹی آئی نے آغاز ہی خونی مارچ سے کیا ، کونی مارچ کے نام پر کیوں سہولیات دی جائیں ؟، عمران خان سے کسی اچھے کی توقع نہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  سب فیصلے متفقہ طورپر ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے  اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ  144 نافذ کر دی گئی ہے ، اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں ۔  ، صوابی سے اسلام آباد موٹر وے کو دریائے سندھ کے پل کے قریب بند کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article