لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں  شدید بد نظمی دھکم پیل عمران خان کیلئے خطاب کرنا مشکل ہو گیا

Must read



لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں  شدید بد نظمی ، دھکم پیل ، عمران خان کیلئے …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ، دھکم پیل کے باعث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئے خطاب کرنا بھی مشکل ہو گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں خطاب کرنا تھا  مگر  شدید بد نظمی اور دھکم پیل کے باعث  عمران خان کیلئے خطاب کرنا مشکل ہو گیا۔  

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے  لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب  کر رہے تھے کہ  اس دوران وکلاء کی جانب سے بد نظمی کا مظاہرہ کیا گیا ، دھکم پیل اس قدر زیادہ تھی کہ عمران خان خطاب  بھی نہ کر سکے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ تقریر تیار کی تھی مگر خطاب ممکن نہ ہو سکا۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے وکلا کی حمایت کی درخواست کرتے ہیں،وکلا آئین اور قانون پر عمل داری کے محافظ ہیں،ملک بھر کے لوگ عمران خا ن کےساتھ ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article