لاہور میں شدید بارش لیسکو کے 170 سے زائد فیڈر  ٹرپ کرگئے 

Must read



لاہور میں شدید بارش ، لیسکو کے 170 سے زائد فیڈر  ٹرپ کرگئے 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں شدید بارش کے باعث لیسکو کے  170   سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  فیڈرٹرپ ہونےاوردیگرفنی خرابیوں کےباعث متعددعلاقےبجلی سےمحروم ہو گئے ہیں ، متاثرہ علاقوں مٰن  قلعہ  گجرسنگھ،ریلوے سٹیشن،بادامی باغ،سمن آباد،شاہدرہ ، امامیہ کالونی،راوی روڈ،یتیم خانہ  ، ہربنس پورہ،داروغہ والا،بیدیاں روڈ،بھٹہ چوک،مناواں شامل ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سنگھ پورہ،شادباغ،گڑھی شاہوکےمتعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ۔

خیال رہے کہ لاہور میں صبح سے ہی بادلوں کا ڈیرہ تھا جب کہ مختلف علاقوں میں 8 بجے کے قریب بوندا باندی ہوئی جو بعد میں تیز بارش کی شکل اختیار کر گئی ۔ بارش کے باعث شاہرات پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل بھی پیداہوا۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article