لاہور پی ٹی آئی کے کارکنوں نےبتی چوک کے قریب سڑک سے رکاوٹیں ہٹا دیں 

Must read



لاہور ، پی ٹی آئی کے کارکنوں نےبتی چوک کے قریب سڑک سے رکاوٹیں ہٹا دیں 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن لانگ مارچ  کیلئے نکل پڑے ، بتی چوک کے قریب کارکنوں  نے پولیس کی جانب سے کھڑی رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے آج لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جسے روکنے کیلئے حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستے بند کر رکھے ہیں  ۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد جانے کیلئے  بتی چوک پہنچے جہاں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھیں، کارکنوں کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا اور پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ، دونوں اطراف سے طاقت کے استعمال سے علاقہ میدان جنگ کا منظرپیش کر رہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article