لاہور ہائیکورٹ آمد پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا خدشہ پولیس ہائیکورٹ کے گیٹ پر پہنچ گئی 

Must read


لاہور ہائیکورٹ آمد پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا خدشہ، پولیس …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ آمد پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا خدشہ پیدا ہو گیا، تھانہ پرانی انارکلی کے ایس ایچ او اہلکاروں کے ساتھ جی پی او چوک پہنچ گئے ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے وکیل اور ایس ایچ او کی ہائیکورٹ گیٹ پر تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی پیشی کیلئے عدالت آئے ہیں ، پولیس کیوں ان کے گرد گھوم رہی ہے ، غیر قانونی گرفتاری کرنے کی کوشش کی تو عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

سیکرٹری اسمبلی گرفتاری کے خدشے کے باعث اسمبلی وکلاء کے ہمراہ واپس ہائیکورٹ آگئے ، سیکرٹری اسمبلی نے مدد کیلئے پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی کو طلب کرلیا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے  موجودہ صورتحال پر وکلاء  سے قانونی مشاورت کی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی  نظر بندی کا حکم جاری ہو چکا ہے ، نظر بندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے پولیس ہائیکورٹ کے باہر پہنچی ، نظر بندی کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کئے ۔ 

 سیکرٹری اسمبلی ہائیکورٹ میں رہتے ہوئے نظر بندی کو آج چیلنج کریں گے ۔خیال رہے کہ ڈپٹی سیکرٹری کو آرڈینیشن پنجاب اسمبلی کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article