لاہور ہائیکورٹ نےتحریک انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی 

Must read


لاہور ہائیکورٹ نےتحریک انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی انٹرا کوٹ اپیل پر سماعت ہوئی ، عدالت نے  لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی انٹرا کورٹ اپیل پر  سماعت ہوئی ، عدالت نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا  ۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اپیل میں اہم نوعیت کے نکات ہیں ، پانچ یا اس سے زائد  ارکان  پر مشتمل بڑا  بینچ سماعت کیلئے تشکیل دیا جائے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے پیرا گراف 9 کو معطل کر دیا ۔ پی ٹی آئی کے وکیل  اظہر صدیق نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ عدالت کسی کو حلف برداری کاحکم دے ، سنگل رکنی بینچ نے جو حکم دیا اس نے میری اپیل کا حق ختم کر دیا ، درخواست کی پہلے قابل سماعت ہونے کا معاملہ طے ہونا چاہئے ، ہماری استدعا پر غور نہیں کیا گیا ،  عدالت نے وہ راستہ اختیار کیا جس کی آئین میں گنجائش ہی نہیں ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست تو پرانے دو فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے تھی ۔گورنر نے جو نیا حکم دیا ہے اس کے بعد کیا صورتحال ہے ،  وزیر اعلیٰ اور کابینہ بحال ہو گئے تو پھر آپ کی اپیل تو غیر موثر ہو گئی ، اس اپیل میں اہم نکات ہیں جن کا فیصلہ ہونا چاہئے ،  درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر کے نوٹس کر دیتے ہیں ۔

وکیل  اظہر صدیق نے کہا کہ  صدر اور گورنر کو حکم دے رہے ہیں توپہلے ان کو نوٹس کیا جاتا ۔ پیراگراف 9میں صدر اور گورنر سے متعلق انتہائی سخت ریمارکس دیے گئے ، عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے پیرا گراف 9 کو معطل کر دیا ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article