لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو  شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

Must read



لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو  شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ رشید نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے  تحقیقات کو چیلنج کر دیا ، لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو  شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے منع کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز ے مطابق  شیخ رشید کی اینٹی کرپشن کی انکوائری چیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  کیا آپ کا یہ کیس ہے کہ ٹرانزیکشن ہوئی نہیں اور آپ کو نوٹس کیا ہے؟، شیخ رشید نے جواب دیا کہ جی ، بالکل ایسا ہی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں یہ زمین فروخت شدہ کیسے ہوئی ؟،  عدالت نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ تصدیق کرتے ہیں کہ یہ فروخت شدہ نہیں ہے۔

شیخ رشید نے جواب دیا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے ابھی صرف 15فیصد تک ادائیگی ہوئی ہے ، زمین میری ملکیت اور قبضے میں ہے ،  دوسرا فریق ابھی  تک ادائیگی نہیں کر رہ ا،  ابھی تک کوئی ٹرانسفر نہیں ہوئی، زمین کاسوداہواہے،ابھی ادائیگی ہوناباقی ہے۔

 عدالت نے محکمہ اینٹی رکپشن سمیت دیگر فریقوں سے 27 جولائی کو جواب طلب کرلی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article