لندن میں ہونے والے ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

Must read


لندن میں ہونے والے ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے لندن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں ملکی معیشت سنبھالنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

مقامی اخبار ” جنگ نیوز“ کے مطابق ن لیگ کے لندن اجلاس میں ملکی معیشت سنبھالنے کے لئے اہم فیصلے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان، پی ٹی آئی کے سابق وزراءاور ارکین کی کرپشن کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

دوران اجلاس نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ ن لیگی کارکنوں کو خاص اہمیت دی جائے۔لندن اجلاس میں ن لیگ کو ضلع سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور وزراءنے اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔

اس موقع پر نواز شریف نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ جلد از جلد آئینی اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو عوام سے رابطے کی ہدایت بھی کی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article