ماضی میں غلطیوں سے ملک دو لخت ہوابلوچستان میں شورشن نے جنم لیاسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 

Must read



ماضی میں غلطیوں سے ملک دو لخت ہوا،بلوچستان میں شورشن نے جنم لیا،سابق وزیر …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جب ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں تو ملک دو لخت ہوا،ماضی میں ہماری غلطیوں کے باعث بلوچستان میں شورش نے جنم لیا۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماضی میں امن مخالف قوتوں نے “پختونستان “کا شوشہ چھوڑا، ہمارے اداروں اور عوام کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے،ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے درست فیصلے کرنا ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے،اس ملک کی سلامتی اور بقا ہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ،ہمیں اپنی دفاعی قوت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ،ایسی قوتیں ہیں جو پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں ۔

 اس وقت مخدوش معاشی صورتحال سے نمٹنا سب سے بڑا چیلنج ہے ،موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے،اگر خدانخواستہ ملک دیوالیہ ڈکلیئر ہو گیا تو پاکستان پر سنگین پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں ،ہمارے دفاعی اثاثے بھی ان پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں ،عمران خان ملک سے جو والہانہ محبت کرتے ہیں اسے پوری قوم جانتی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article