مدینہ شریف واقعہ پر عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

Must read


مدینہ شریف واقعہ پر عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

 فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  مدینہ شریف واقعے پر  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت 15 نامزد اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید،قاسم سوری ،  شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نصرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی،  اور تقریباً 150 کے قریب لوگوں نے  مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ  کی حرمت و تقدس کو پامال کیا ہے ۔

 فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں دائر درخواست میں درخواست گزار محمد نعیم ولد محمد امین مسرت نے  کہا کہ چند پاکستانی شر پسندوں کا وفد سعودی عرب کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے جو دوران تفتیش پیش کر دی جائے گئی۔ 

 درخواست گزار نے کہا کہ پتہ جوئی کرنے پر علم ہوا کہ یہ سارا واقع ایک سوچی سمجھی سکیم ، سازش اور منصوبہ بندی کے تحت کرایا گیا ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی بعض تقاریر اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان توہین آمیز ویڈیوز کو بطور فتح نشر کرنے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article