مدینہ واقعےکے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا دعویٰ

Must read


“مدینہ واقعےکے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں “وفاقی وزیرداخلہ …

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے واقعہ پر لوگوں نے پولیس سے خود رابطہ کر کے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے پر حکومت مدعی نہیں بننا چاہتی،لیکن جو لوگ قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں اس میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور میرٹ پر تحقیقات  ہوں گی۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article