مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان لیکن مفتی پوپلزئی نے کیا اعلان کیا؟

Must read


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان لیکن مفتی پوپلزئی نے کیا …

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں اس بار بھی ایک ہی دن عید منانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل (پیر کو) عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔

مسجد قاسم علی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اپنے اعلان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا اور کہا کہ کل عید الفطر منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پرچاند کی رویت کی   درجن بھر تصدیق شدہ  شہادتیں موصول ہوئی ہیں  جس کے بعد انہوں نے عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

مسجد قاسم علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ” شوال کا چاند نظر آگیا ہے  لہذا یکم شوال المکرم اورعیدالفطر کل بروز پیر 2 مئی 2022 کو ہوگی۔ آپ سب کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہو۔” 

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق پاکستان میں کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر  منگل کو منائی جائے گی۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کے بعد پاکستان میں اس سال تین عیدیں منائی جا رہی ہیں۔ پہلی عید اتوار کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل میں منائی گئی۔ دوسری عید پیر کو مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ماننے والے منائیں گے جبکہ باقی پاکستانی منگل کو عیدالفطر منائیں گے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیماحولیاتRamadanRamadan News





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article