مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں نے اچھا نہیں کیا سب کو مذمت کرنی چاہئے حافظ طاہر اشرفی

Must read


مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں نے اچھا نہیں کیا، سب کو مذمت کرنی …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سابق وزیر اعظم کے  نمائندہ خصوصی  برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے  کہا کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں نے اچھا نہیں کیا، سب سیاسی جماعتوں کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہئے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ  ملک میں عدالتیں ہونے کے باوجود شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ،  میں نے بارہا عمران خان سے خط واپس لینے کا کہا تھا ، شیریں مزاری نے جو خط اقوام متحدہ کو لکھا وہ واپس لیا جائے ،  اداروں نے کہا ہے کہ انہیں سیاست سے الگ رکھیں ، میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،عمران خان کو اپنے اور ساتھیوں کے رویے پر غور کرنا چاہئے ، آئیں نفرتیں کم کریں اور میثاق پاکستان کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا منصب پاکستان علماء کونسل کا چیئرمین ہونا ہے ، قوم کل بھی متحدہ تھی ، آج بھی متحد ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article