مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنما اپنی جماعت سے ناراض پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے

Must read



مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنما اپنی جماعت سے ناراض ، پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے …

لودھراں ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے  اور پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  مسلم لیگ (ن)  سابق ایم این اے  پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر شاہ دیگر جماعتوں سے آنے والوں  کو ٹکٹ دینے پر اپنی جماعت سے ناراض ہو کر  پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنما کچھ دیر میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

عامر شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو وفادار ساتھیوں کی ضرورت نہیں ۔سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ نے ضمنی الیکشن 2018 میں جہانگیر ترین  کے صاحبزادے علی ترین کو شکست دی تھی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article