مسیحی برادری کے احتجاج اور عثمان ڈار کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا 

Must read



مسیحی برادری کے احتجاج اور عثمان ڈار کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے پر کرسچن کمیونٹی کے احتجاج کو سامنے رکھتے ہوئے جلسے کے مقام کو تبدیل کرتے ہوئے سیالکوٹ کے وی آئی پی گراونڈ میں کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔عمران خان شام چھ بجے سیالکوٹ پہنچیں گے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ ہمار ے پر امن لوگوں پر تشدد کیا گیا ، سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہو گا، ایسی کارروائیاں ہوں تو ہمیں پہیہ جام کرنا پڑے گا،سیالکوٹ میں جو ہوا وہ بالکل ناجائز ہے ، سیالکوٹ میں ہمارے لوگ پرامن طور پر موجود تھے ، نااہل حکومت کو کہتے ہیں کہ ہم جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں، وی آئی پی گراونڈ میں جلسہ ہر صورت ہو گا ، خواجہ آصف کے کہنے پر تشدد کیا گیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، ہم جمہوری طریقے سے اپنا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں، گراونڈ پر جلسے کا معاہدہ ہوا کوئی رکاوٹ نہیں تھی ، رات کے تین بجے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔عمران خان شام چھ بجے سیالکوٹ پہنچیں گے ۔

دوسری جانب اے آر وائے نیوز نے کہاہے کہ عمران خان نے ہر صورت سیالکوٹ جانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article