مشکل فیصلے کرنے پڑینگے شاہد خاقان عباسی نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا عندیہ دیدیا

Must read


مشکل فیصلے کرنے پڑینگے ، شاہد خاقان عباسی نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی …

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  مہنگے داموں پٹرول بیچ کر سستا بیچ رہے ہیں  ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مشکل فیصلے لینا ہوں گے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  آج پاکستان قیمت خرید سے کم قیمت پر پیٹرول بیچ رہا ہے، بجلی اور  پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے مشکل ہیں لیکن کرنے پڑیں گے۔ تکلیف دہ فیصلوں سے ہی ملکی حالات تبدیل ہونگے ،  معیشت سنبھالنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے  نیب  کی کارکردگی پر سوال اٹھائے  اور کہا کہ  عدالتوں میں کیمرے لگا کر دکھائیں نیب کرکیا رہاہے، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ نیب چلائیں یا حکومت ، حکومتی افسران کہتے ہیں کہ وہ نیب کی موجودگی میں کام نہیں کرسکتے ، نیب کو ختم کرنا ہی حل ہے ، نیب ختم کریں مقدمات ختم نہ کریں ، نیب کے خاتمے سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا ، یہ ادارہ رہا تو ملک نہیں چل سکتا ۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ  عارف علوی پی ٹی آئی یا عمران خان کے نہیں بلکہ پاکستان کے صدر ہیں ،  رات کے اندھیرے میں  گورنر کو تبدیل کرنے والے صدر پانچ روز سے غائب ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article