ملک بھر میں عید پھر ایک ہی روز نہ ہو سکی خیبرپختونخوا میں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی جا رہی ہے 

Must read


ملک بھر میں عید پھر ایک ہی روز نہ ہو سکی ، خیبرپختونخوا میں آج سرکاری سطح پر …

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں ایک بار پھر عید ایک ہی دن نہ منائی جا سکی  ، خیبرپختونخوا میں  سرکاری سطح پر آج عید الفطر منائی جا رہی ہے ، صوبائی دارالحکومت میں  100 سے زائد چھوٹے بڑے نماز عید کے اجتماعات ہوئے ۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نماز عید گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کی ، چار سدہ روڈ کی عید گاہ میں عید کا بڑا اجتماع ہوا  جہاں صوبائی وزراء ، سرکاری افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی  گئی اور ملکی سلامتی اور استحکام  کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔

صوبے میں نماز عید کے سینکڑوں  چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات  کئے گئے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز  خیبرپختونخوا حکومت کےمعاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی  سیف نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ، معاون خصوصی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں  سے  شوال کا چاند نظر آنے کی 130 سے زائد  شہادتیں موصول ہوئیں ۔

ادھر کراچی میں بوہری برادری بھی آج عید الفطر منا رہی ہے ، کراچی میں بوہری برادری نے بوہری جماعت خانے میں نماز عید ادا کی  اس موقع پر جماعت خانے کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے  تھے ۔

خیال رہے کہ آج سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات  سمیت خلیجی ممالک ،  کینیڈا ، امریکہ ، برطانیہ  اور فرانس میں عید منائی جا رہی ہے ۔  بھارت بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا  میں کل عید الفطر منائی جائے گی جبکہ  افغانستان میں گزشتہ روز عید منائی گئی ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیخیبرپختون خواہپشاور





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article