ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے ,آئندہ 45دن حکومت کا فیصلہ کردیں گے:شیخ رشید

Must read


ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے ,آئندہ 45دن حکومت کا فیصلہ کردیں گے:شیخ رشید

  

راولپنڈی(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے  400ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے .اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگئی  سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے شہباز شریف خاندان ہے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، بھارت سے تجارت، اسرائیل کی دوستی، ڈرون بیسز کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے31 فیصد مہنگائی، 15فیصد شرح سود بڑھ گئی سرمایہ کاری کون کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ وزارتوں اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، منی لانڈرزحکمران بن گئے ہیں، لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article