ملک کو خانہ جنگی  سے بچانا ہے تو  30 مئی سے قبل انتخابات کا اعلان کر دیں ورنہ ۔۔۔شیخ رشیدنے بڑا اعلان کر دیا

Must read


ملک کو خانہ جنگی  سے بچانا ہے تو  30 مئی سے قبل انتخابات کا اعلان کر دیں ورنہ …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  ملک کو خانہ جنگی اور خون ریزی سے بچانے کا واحد حل الیکشن ہیں ، حکومت 30 مئی سے قبل انتخابات کا اعلان کر دے  ورنہ عمران خان کی کال پر پورا پاکستان اسلام آباد  میں اکٹھا ہو جائے گا۔

 اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دنیا کی طاقت بھی اکٹھی ہو جائے تو بھی انتخابات کو نہیں روکا جا سکتا ۔  عمران خان نے جو کال دی ہے وہ پوری منصوبہ بندی کے بعد دی گئی ہے ، ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن چوروں کو چھوڑیں گے نہیں ، چاہے تمام میڈیا کو بند کر دیا جائے مگر قوم جانتی ہے ان جماعتوں کو کس نے اکٹھاکیا ہے ۔

 سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ ہیں ، میں روزے کی حالت میں کہہ رہا ہوں کہ ہماری پوزیشن اتنی اچھی نہیں تھی جتنی ان بے وقوفوں کی وجہ سے  ہو گئی ہے ،  ملک کے عوام غیرت کھا گئے ہیں ، آج ہر حلقے سے  عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔یہ سار ے تو انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے  اب  اس سے بھاگ رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومیسیاست





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article