ملک کی حفاظت میں بھول چوک پر معافی کی گنجائش نہیں ہےڈی جی آئی ایس پی آر

Must read


ملک کی حفاظت میں بھول ،چوک پر معافی کی گنجائش نہیں ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ اگر ملک کی حفاظت میں کوئی بھول،چوک ہوئی تو معافی کی گنجائش نہیں ہے،الیکشن کا فیصلہ سیاست دان بیٹھ کر ہی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے افواج پاکستان کی لیڈر شپ کیخلاف بیانات دیئے،بلاوجہ آرمی چیف کے عہدے پرتنقید کے نیگیٹواثرات ہوتے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی فوج کے اندرتقسیم پیدا کرسکتا ہے،ہماری لیڈرشپ کا معیاربہت اعلیٰ ہے،فوج کے ہررینک نے شہادتیں دی ہیں،ہماری 70فیصد فوج ڈپلائمنٹ ہے۔ جب فوج کودرخواست کی جاتی ہے توپھرآرمی چیف کوملنا پڑتا ہے ،سیاست دان الیکشن کا فیصلہ بیٹھ کرہی کرسکتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article