منحرف ارکان کے خلاف کو آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل کرایا جائے عمران خان کا اپنی قانونی ٹیم کو حکم 

Must read


منحرف ارکان کے خلاف کو آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل کرایا جائے ، عمران خان کا …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور چھ مئی کو پنجاب کے منحرف ارکان کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ  عدالت میں پیش ہو نے کا حکم دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  عمران خان نے لیگل ٹیم سے کہا کہ  پنجاب کے منحرف ارکان کے خلاف  چھ مئی کو بھرپور تیاری کے ساتھ پیش ہوں ، 6 مئی کو عدالت میں تمام شواہد پیش کئے جائیں ، بھرپور بحث کی جائے اور معاملے کو التواء کا شکار نہ ہونے دیا جائے ۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ  منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل کرایا جائے ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  منحرف ارکان قومی وپنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسزسماعت کیلئےمقرر  ہو چکے ہیں ،  الیکشن کمیشن آف پاکستان  نےپی ٹی آئی کے 20منحرف ارکان قومی اسمبلی  کو 28اپریل کوطلب کرلیا جب کہ  پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کو 6 مئی کو طلب کیا ہے ۔

  الیکشن کمیشن نےتمام منحرف ارکان کونوٹسزبھجوادئیے ہیں،     چیف الیکشن کمشنراورممبران کی منظوری کےبعدنوٹسزبھجوائےگئے۔   چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین  رکنی کمیشن ریفرنسز کی سماعت کرےگا۔ منحرف ارکان کے خلاف سپیکرقومی اور پنجاب اسمبلی نےالگ الگ ریفرنسزبھجوائےتھے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article