منشیات برآمدگی کیسعدالت نے رانا ثناءاللہ کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا 

Must read



منشیات برآمدگی کیس،عدالت نے رانا ثناءاللہ کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی سما کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 25جون کو طلب کیا ہے ساتھ ہی عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلاءدلائل دیں،وفاقی وزیر داخلہ کی پراپرٹی اور منجمد شدہ بینک اکاونٹس کھولنے کی درخواست پر جواب طلب کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ محکمہ انسداد منشیات (اے این ایف)نے رانا ثناءاللہ کیخلاف 15کلو منشیات کا چالان جمع کروا رکھا ہے 

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article