مولانا طارق جمیل عمران خان کو سمجھائیں کہ ۔۔۔ مریم نواز نے اپیل کردی

Must read


“مولانا طارق جمیل عمران خان کو سمجھائیں کہ ۔۔۔” مریم نواز نے اپیل کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں جب عمران خان کو ٹی وی پر تقریر کرتے دیکھ لوں تو ٹی وی کو میوٹ کر دیتی ہوں۔ انہوں نے مولانا طارق جمیل سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کو  سمجھائیں کہ مذہب کے بارے میں گفتگو کیسے کرنی ہے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج  انہوں نے سوچا کہ عمران خان کی ” بک بک” سن لوں ، وہ تھاتو ورکرز کنونشن لیکن اس میں 150بندے تھے اور 50میڈیا والے تھے اور کہتا تھا کہ 20لاکھ بندے مجھے اسلام آباد میں چاہئیں۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آج ٹی وی پر اول فول بک رہا تھا،  مذہب کے بارے میں اتنی غیر محتاط گفتگو نہیں کرنی چاہیے، میں مولانا طارق جمیل سے کہتی ہوں کہ وہ عمران خان کو سمجھائیں  کہ ایسی باتیں نہ کرے کیونکہ آج اس نے اپنا موازنہ پیغمروں کے ساتھ کیا۔ یہ اتنا بڑا پاگل ہے قوم کو تو پاگل کیا ہے، اگر اس کو پاگل خانے میں داخل کروا دیا جائے تو یہ ان کو بھی پاگل کردے  گا۔

مریم نواز کے مطابق عمران خان کہتا ہے کہ جب لوگوں سے عید کی نماز کے بعد گلے ملیں  تو ان سےحقیقی آزادی کی طرف آنے کا کہنا ،میں کہتی ہوں آپ لوگوں کو گلے ملتے وقت کہنا بونگی بچاؤ تحریک کےلیے باہر نکلو۔

خیال رہے کہ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا  “سب سے بڑے لیڈرز اللہ کے پیغمبر تھے، وہ عوام میں نکل کر اللہ کا پیغام لے کر گئے تھے، آپ نے لوگوں کے پاس میرا پیغام لے کر جانا ہے، اور پھر سے میں کہہ رہا ہوں کہ گلیوں، محلوں میں آپ نے لوگوں کو تبلیغ کرنی ہے، وہ پیغام ہے لا الہٰ الا اللہ ، اس کا مطلب کہ اللہ کے سوا انسان کسی کے سامنے نہیں جھکتا، لا الہٰ الا اللہ انسان کو آزاد کردیتا ہے، اقبال کا انسان شاہین بن جاتا ہے، وہ اوپر چلا جاتا ہے، جو غلام ہوتے ہیں وہ زمین پر رینگتے ہیں، آپ نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک کے اوپر ایک سازش کے تحت ایک امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔”

عمران خان کو اپنے اس بیان کے باعث سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

مزید :

قومیاہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article