مونس الہی اور بختاور بھٹو آمنے سامنے آگئے

Must read



مونس الہی اور بختاور بھٹو آمنے سامنے آگئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے معاملے پر مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو  آمنے سامنے آگئے۔

بختاور  نے روڈا کیلئے زمین حاصل کرنے کی کارروائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ” پوسٹر بوائے عمران خان اپنے ذاتی مفاد پر مبنی ہاؤسنگ سکیم کیلئے غریبوں سے ان کی زرعی زمین چھیننے کا ذمہ دار ہے۔”

بختاور بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ سابق وزیر اعظم  عمران خان کے انتہائی قریب ہے۔یہاں کی زیادہ تر زمین ریاست کی ہے اور اس  ملکیت میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیر اعلیٰ اس کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنا رہے ہیں تاکہ کسانوں کے حقوق محفوظ ہوں۔ یہاں تک کہ غیر معمولی معاوضے پر بھی  غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تنقیدی انداز میں بختاور سے سوال پوچھاکہ  سندھ میں سب کیسا چل رہا ہے؟

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article