مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر سی پی پی اے کی بجلی 3روپے 15 پیسے فی یونٹ  مہنگی کرنے کی درخواست 

Must read


مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر ، سی پی پی اے کی بجلی 3روپے 15 پیسے فی یونٹ  …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے  بجلی کی قیمت فی یونٹ تین روپے  15 پیسے  مہنگی کرنے کی درخواست  دے دی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  سی پی پی اے کی جانب سے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے ، منظوری کی صورت میں  عوام پر  41 ارب 98 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا 28 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  آئیسکو نے 5 ارب  33 کروڑ ، لیسکو نے 12 ارب 93 کروڑ ،  گیپکو نے 4 ارب  66 کروڑ ، فیسکو نے  4 ارب  11 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article