مہنگائی کا طوفان باستمی چاول 45 روپے فی کلو مہنگے سفید چنوں اور پانچ دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ 

Must read



مہنگائی کا طوفان ، باستمی چاول 45 روپے فی کلو مہنگے ، سفید چنوں اور پانچ …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں  اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے ،  باسمتی چاول  45 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے جبکہ سفید چنوں اور پانچ دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ماہ جون کیلئے نئی ریٹ لسٹ جاری کی گئی جس کے مطابق باسمتی چاول کی قیمت میں 45 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد  باستمی چاول کی قیمت  155 روپے سے بڑھ کر دو سو روپے ہو گئی ہے ۔

دال ماش دھلی کی قیمت میں 20روپے فی کلو اضافہ جبکہ دال ماش چھلکوں والی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دال ماش دھلی کی  قیمت 275  روپے فی کلو اور دال ماش چھلکوں کی فی کلو قیمت  255 روپے ہو گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق 15 روپے فی کلو اضافے کے بعد دال مسور کی قیمت  240 روپے سے  255 روپے ہو گئی ہے ۔ دال چنا سپیشل کی قیمت میں  5روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال چنا سپیشل کی قیمت 180 روپے ہو گئی ۔

دوسری جانب دودھ دہی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ، دودھ کی قیمت میں  10 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد دودھ  120 روپے فی لیٹر جبکہ دس روپے اضافے کے بعد دہی 140 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیبزنس





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article