میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو دعا زہرہ کیسے 18 کی ہو گی والد  دعا زہرہ

Must read


میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو دعا زہرہ کیسے 18 کی ہو گی ، والد  دعا زہرہ

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ کے ویڈیو پیغام کے منظرعام پر آنے کے بعد لڑکی کے والد  نے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی اور کہا کہ بچی پر دباؤ ڈال کر بیان دلوایا جا رہا ہے ، میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو یہ کیسے 18 کی ہو گئی ۔

لڑکی کے والد نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہمارے بچی کو بلیک میل کیا جا رہا ہو ، جس مولانا کے نکاح پڑھانے کا کہا جا رہا ہے  وہ کہتے ہیں انہوں نے نکاح پڑھایا ہی نہیں ، میری درخواست ہے کہ بچی کو کراچی لایا جائے ، چاہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رکھا جائے ۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل  اپنے ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ نے کہا کہ  میں نےاپنی پسندسےظہیراحمدسےشادی کی ، میرےگھروالےزبردستی میری شادی کسی اورسےکرواناچاہتےتھے ، گھروالےمجھےمارتےپیٹتےتھے،کسی نےمجھے اغوانہیں کیا۔

دعا زہرہ نے مزید کہا کہ  اپنی مرضی سےگھرسےآئی ہوں کوئی قیمتی سامان ساتھ نہیں لائی، گھروالوں نےمیری عمرغلط بتائی ،میری عمر18سال ہے، خدارا!مجھےتنگ نہ کیاجائے،شوہرکےساتھ بہت خوش ہوں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article