میرے ڈاکٹرز کے مطابق مجھے کچھ ایسا کھانے کو دیا گیا جو خطرناک ہو سکتا ہے عمران ریاض خان نے جہاز سے اتارے جانے کے بعد پیغام جاری کر دیا 

Must read



”میرے ڈاکٹرز کے مطابق مجھے کچھ ایسا کھانے کو دیا گیا جو خطرناک ہو سکتا ہے “ …

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا جس کی تصدیق انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بھی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ ”میرے ڈاکٹرز کے مطابق دوران گرفتاری مجھے کچھ ایسا کھانے کے لیے دیا گیا جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مجھے کچھ ٹیسٹ کروانے تھے۔ تاکہ ثابت کر سکوں کہ کیا کوشش کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ مکمل تفصیل کچھ دیر میںجاری کروں گا۔“

دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عمران ریاض کو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتارا گیا۔ ایف آئی اے کو عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض آج صبح لاہور سے ایمرٹس ائرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو رہے تھے۔ بیرون ملک روانگی کی کوشش میں آف لوڈ کیے جانے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔پرواز سے اتار دیے جانے کے بعد صحافی عمران ریاض ائر پورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article