اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ ترکی پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ترکی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں جبکہ عمران نیازی ملک کے خلاف دھمکیاں دے رہے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ اگر کسی کو ثبوت کی ضرور ت تھی کہ عمان نیازی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہیں تو ان کا تازہ ترین انٹرویو ہی کافی ہے ۔
While I am in Turkey inking agreements, Imran Niazi is making naked threats against the country. If at all any proof was needed that Niazi is unfit for public office, his latest interview suffices. Do your politics but don’t dare to cross limits & talk about division of Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز کرنے اور پاکستان کی تقسیم کی باتیں نہ کریں۔