میں گلیشئر جارہاہوں تو نے میرے ساتھ جانا ہے وہاں کھدائی کریں گے اور ۔۔صحافی کے پانی سے متعلق سوال پر آصف زرداری کا دلچسپ جواب

Must read


” میں گلیشئر جارہاہوں تو نے میرے ساتھ جانا ہے وہاں کھدائی کریں گے اور …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف زرداری نے سندھ میں پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اندرون سندھ میں تھا اپنی فصلیںاور غریبوں کی فصلیں دیکھ کر بھی رو رہا تھا ، پانی تو اللہ کے ہاتھ میں ہے ، اللہ کرم کرے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صحافی نے آصف زرداری سے سندھ میں پانی سے مسئلے سے متعلق سوال کیا تو سابق صدر نے مسکراتے ہوئے صحافی کو مخاطب کیا اور کہا کہ ” میں گلیشئر پر جار ہاہوں اور تو نے میرے ساتھ چلنا ہے ، وہاں میرے ساتھ کھدائی کرنی ہے ۔“ آصف زرداری کا کہناتھا کہ الحمدواللہ کچھ گلیشیئر پگھلے ہیں ، پانی آ رہاہے ، پانی کا بڑا مسئلہ تھا ، میں اندرون سندھ میں تھا ، اپنی فصلیں اور غریبوں کی فصلیں دیکھ کر رو رہا تھا ، پانی تو اللہ کے ہاتھ میں ہے ، اللہ کرم کرے گا ، جو دوست بیٹھے ہوئے ہیں ان کو کام پر لگائیں گے ، پانی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ مسئلہ نہیں ہے کیونکہ پنجاب کے ٹیوب ویل کا پانی میٹھاہے ، ہمارے ہاں ٹیوب ویل کا پانی کھاراہے ، سندھ میں سمندر کا اثر ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article