نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل  ہو گئی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا

Must read



نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل  ہو گئی ، بجٹ 10 جون کو …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی تیاری  حتمی مراحل میں داخل  ہو گئی  ہے ، بجٹ  10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سالانہ پلان کو آرڈینیشن  کمیٹی کا اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کے بعد  قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں  سالانہ ترقیاتی ، وفاقی منسوبے کی منظوری دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ  700 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے ، مہنگائی ، برآمدات ، درآمدات ، ترسیلات زر کے اہداف طے کئے جائیں گے ، آئندہ مالی سال کیلئے  1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ، ٹیکس وصولیوں کا ہدف سات ہزار 255 روپے رکھا جانے کا مکان ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ مالی سال میں کسٹم ڈیوتی کی مد میں  843 ارب وپے کی وصولی کی تجویز دی گئی ہے ، دفاع کی مد میں  1586 ارب روپے ، قرض اور قرض پر سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے کا تخمینہ  ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article