نریندر مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ جموں میں  دھماکے کی اطلاع

Must read


نریندر مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ جموں میں  دھماکے کی اطلاع

سرینگر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج مقبوضہ وادی کا دورہ کر رہے ہیں ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  نریندر مودی کی آمد سے قبل مقبوضہ جموں میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس) کے مطابق  دھماکہ بھارتی وزیر اعظم کی ریلی کے مقام سے  12 کلو میٹر دورہوا ہے ، بھارت پولیس کی جانب سے دھماکے  کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ نریندر مودی آج مقبوضہ وادی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے خلاف مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام احتجاج کر رہے ہیں  جبکہ مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ بینر آویزاں کئے گئے ہیں جن پر  نریندر مودی کو انسانیت اور  کشمیریوں کا قاتل قرار دیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںبین الاقوامی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article